شمالی افغانستان میں مسافربس الٹنے سے  17 افراد ہلاک، 34 زخمی

کابل۔16جولائی (اے پی پی):شمالی افغانستان میںمسافر بس الٹنے کے نتیجے میں کم از کم 17 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہو گئے۔ صوبہ بغلان کے اطلاعات و ثقافت کے ڈائریکٹر مصطفیٰ ہاشمی نے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ حادثہ دارالحکومت کابل کو ملک کے شمال سے ملانے والی شاہراہ پر پیش آیا جس میں بس الٹنے سے کم از کم 17 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہو گئے۔ …

کابل۔16جولائی (اے پی پی):شمالی افغانستان میںمسافر بس الٹنے کے نتیجے میں کم از کم 17 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہو گئے۔ صوبہ بغلان کے اطلاعات و ثقافت کے ڈائریکٹر مصطفیٰ ہاشمی نے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ حادثہ دارالحکومت کابل کو ملک کے شمال سے ملانے والی شاہراہ پر پیش آیا جس میں بس الٹنے سے کم از کم 17 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ مرنے والوں میں 12 مرد، دو خواتین اور تین بچے شامل ہیں۔ افغانستان میں ٹریفک حادثات عام ہیں، جس کی وجہ کئی دہائیوں کے تنازعات کے بعد خراب سڑکیں، خطرناک ڈرائیونگ اور ضابطے کی کمی ہے۔