کراچی۔ 17 جولائی (اے پی پی):وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا امن و سلامتی اور عظیم قربانی کا درس دیتاہے۔
یوم عاشور پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ واقعہ کربلا اسلام کی سربلندی کی سب سے بڑی نظیر ہے،واقعہ کربلا دنیا ئے عالم کے مسلمانوں کومتحد ہونے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت سب سے بڑا خطرہ دہشتگردی سے ہے،ہمیں ایک ہوکر اس کا خاتمہ کرنا ہے،
اسلام ہر طرح کی دہشتگردی کی ممانعت کرتا ہے۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آئیں یہ عہد کریں کہ ہم حضرت امام حسین کے نقش قدم پر چل کر اپنے لوگوں کی بھلائی و خوشحالی کے لیے ہر طرح کی قربانی کے لیے ہر وقت تیار رہیں گے۔