سوئس اوپن ٹینس ، یونان کے سٹیفانوس اور اٹلی کے فابیو فوگنینی مینز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

140
Madrid Open Tennis
Madrid Open Tennis

برن۔18جولائی (اے پی پی):یونان کے ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ سٹیفانوس اور اٹلی کی ٹینس کھلاڑی فابیو فوگنینی سوئس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ، سٹیفانوس نے مینز سنگلز دوسرے رائونڈ کے میچ میں سربین حریف حماد میڈجیڈوچ کو جبکہ اٹلی کی فابیو فوگنینی نے پیرو کے جان پابلو واریلا کو شکست دی۔

سوئٹزرلینڈ میں اے ٹی پی سوئس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ گیسٹاڈکے رائے ایمرسن ایرینا میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔سٹیفانوس نے مینز سنگلز دوسرے رائونڈ کے میچ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سربین حریف حماد میڈجیڈوچ کو 6-7(6-8)اور 3-6 سے شکست د ے کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں اٹلی کی فابیو فوگنینی نے دوسرے رائونڈ میں سخت مقابلے کے بعد پیرو کے حریف جان پابلو واریلا کو 6-3، 6-7(5-7) اور 5-7 سے شکست دی اور کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔کوارٹر فائنل رائونڈ میں سٹیفانوس کا مقابلہ فابیو فوگنینی سے ہوگا۔