چین، ڈیپارٹمنٹل سٹور میں آتشزدگی سے اموات بڑھ کر 16 ہو گئیں

101

بیجنگ۔18جولائی (اے پی پی):چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان میں ڈیپارٹمنٹل سٹور میں آتشزدگی سے اموات کی تعداد بڑھ کر 16 ہو گئی ۔ چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک (سی جی ٹی این)نے مقامی فائر اینڈ ریسکیو ہیڈ کوارٹر کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ شام 6 بجے زیگونگ شہر میں واقع 14 منزلہ عمارت کے ایک ڈیپارٹمنٹل سٹور میں پیش آیا،اس کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد جمعرات کی صبح تک بڑھ کر 16 تک پہنچ گئی۔

انہوں نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن مکمل ہو چکا ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق آگ تعمیراتی کام کی وجہ سے لگی ،مزید تحقیقات جاری ہیں۔