پشاور تھانہ گلبرگ پولیس کی کارروائیاں، موٹرسائیکل لفٹنگ سمیت نجی سکول سے چوری میں ملوث ملزمان گرفتار

پشاور۔ 18 جولائی (اے پی پی):پشاور کینٹ کے رہائشی علاقوں میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون کو مزید تیز کردیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی کینٹ امجد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ گلبرگ صداقت خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ سمیت نجی سکول سے پنکھے چوری میں ملوث گروہ …

پشاور۔ 18 جولائی (اے پی پی):پشاور کینٹ کے رہائشی علاقوں میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون کو مزید تیز کردیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی کینٹ امجد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ گلبرگ صداقت خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ سمیت نجی سکول سے پنکھے چوری میں ملوث گروہ کا سراغ لگا کر پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پشاور پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت عبدالرحمان ،عامر عرف داجی، رفیع اللہ، شہزاد اور اختیار اللہ سے ہوئی ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے اپنے جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔

ملزمان کے قبضے سے موٹرسائیکل بیچنے کے عوض حاصل کی گئی رقم اور چوری شدہ دو عدد پنکھے بھی برآمد کرلئے گئے ہیں ۔ملزمان سے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔