اقوام متحدہ۔19جولائی (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سے فلسطینی ریاست کے قیام کے خلاف قرارداد کی منظوری پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی پارلیمنٹ نے فلسطینی ریاست کے قیام کے خلاف قرارداد کی منظوری دی ،قرارداد کے حق میں68 ووٹ پڑے۔ سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دجارک نے بیان میں کہا کہ آپ اس …
فلسطین کا دوریاستی حل ہی امن کا پائیدارراستہ ہے،اسرائیلی قرارداد سے مایوسی ہوئی، اقوام متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ۔19جولائی (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سے فلسطینی ریاست کے قیام کے خلاف قرارداد کی منظوری پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی پارلیمنٹ نے فلسطینی ریاست کے قیام کے خلاف قرارداد کی منظوری دی ،قرارداد کے حق میں68 ووٹ پڑے۔
سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دجارک نے بیان میں کہا کہ آپ اس طرح ووٹ کے ذریعے دوریاستی حل کو رد نہیں کر سکتے، سیکرٹری جنرل کو اسرائیلی پارلیمنٹ کے اس فیصلے سے بہت مایوسی ہوئی ہے۔ انہوں نے دو ریاستی حل کو ایسا پائیدار راستہ قرار دیا جو اسرائیل اور فلسطینیوں کو امن اور استحکام کی طرف لے جا سکتا ہے۔







