چارسدہ تھانہ سرڈھیری پولیس کی کارروائی، 3 ملزمان گرفتار، 7 لاکھ رقم برآمد

324
Shopkeeper arrested
Shopkeeper arrested

پشاور۔ 19 جولائی (اے پی پی):چارسدہ تھانہ سرڈھیری پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے 7 لاکھ سے زائد رقم برآمد کرلی ۔ چارسدہ پولیس کے مطابق سرڈھیری پولیس کو گھر سے سونا اور کنسٹرکشن کمپنی سے قیمتی سامان چوری ہونے کی دو مختلف درخواستیں موصول ہوئی۔

پولیس نے متاثرہ شہری کے مدعیت پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج رجسٹرڈ کرکے تفتیش شروع کی۔ واردات کا فوری نوٹس لے کر ڈی پی او چارسدہ نے پولیس کو ملزمان تک رسائی اور مال مسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک دیا۔

ڈی ایس پی سرڈھیری گل ولی خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سرڈھیری جاوید خان اور تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم نے مختلف کاروائیوں کے دوران گھر سے چوری مقدمہ میں ملوث ملزم عبد الوہاب ولد تازہ گل کو گرفتار کرکے مال مسروقہ کی مالیتی رقم 7 لاکھ روپے جبکہ دوسرے چوری کے مقدمہ نامزد دو ملزمان علی اور انیس کو گرفتار کرکے 20 ہزار روپے نقدی اور چوری شدہ قیمتی اشیاء برآمد کر لیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔