23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومتازہ تریننائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، اوورسیز...

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود سے متعلق متعدد اہم امور پر غور

- Advertisement -

اسلام آباد۔22جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس پیر کو یہاں منعقد ہوا جس میں اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود سے متعلق متعدد اہم امور پر غور کیا گیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی IMPASS اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کو سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی IMPASS کی طرف سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بروقت پاسپورٹ کے اجراء کی سہولت کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بیرون ملک اسائلم کے خواہاں افراد کے لیے پاکستانی پاسپورٹ کا اجراء معطل کرنے والے 5 جون 2024 کے سرکلر کو فوری طور پر واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ نائب وزیر اعظم کو یقین دلایا گیا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے پاسپورٹ 60 دن کے اندر جاری کردئیے جائیں گے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=486310

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں