لاہور۔22جولائی (اے پی پی):لیسکو ترجمان نے کہا ہے کہ لیسکو ریجن کے کسی علاقے میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی،گرمی اور حبس میں اضافے کے باعث لوڈ بڑھنے سے ٹرانسفامرز خراب ہونے کے واقعات میں اضافہ ہوا تاہم میڈیا میں ٹرانسفارمر جلنے کی شرح کے حوالے سے مبالغہ آرائی کی جارہی ہے،
لیسکو ترجمان نے جاری اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ تمام سب ڈویژنز میں روزانہ کی بنیاد پر 2 سے 3 ٹرانسفارمر خراب ہونی کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔
ترجمان کے مطابق گزشتہ 9 روز کے دوران صرف51 ٹرانسفارمر جلے جنہیں بر وقت تبدیل کردیا گیا، اس کے علاوہ کچھ علاقوں میں ٹرانسفارمر میں معمولی تکنیکی خرابی پیش آئی جسے لیسکو فیلڈ سٹاف کی جانب سے بر وقت ٹھیک کر دیا گیا۔
لیسکو کا عملہ صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے مصروف عمل ہے جبکہ عملے کی کمی کو بھی بہترین انداز میں مینج کیا جا رہا ہے۔