افغانستان بارے کانفرنس میں امریکا نے شرکت کا دعوت نامہ مسترد کر دیا،روس

ماسکو۔ 31 مارچ (اے پی پی) روس نے کہا ہے کہ افغانستان بارے کانفرنس میں امریکا نے شرکت کا دعوت نامہ مسترد کر دیا ہے۔ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخا رووا نے کہا ہے کہ افغانستان بارے ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے لیے افغانستان،بھارت،پاکستان،چین ،ایران اور وسطی ایشیائی ریاستوں سمیت امریکا کو دعوت نامہ بھیجا جسے امریکا نے مسترد کر دیا ہے۔ …

ماسکو۔ 31 مارچ (اے پی پی) روس نے کہا ہے کہ افغانستان بارے کانفرنس میں امریکا نے شرکت کا دعوت نامہ مسترد کر دیا ہے۔ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخا رووا نے کہا ہے کہ افغانستان بارے ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے لیے افغانستان،بھارت،پاکستان،چین ،ایران اور وسطی ایشیائی ریاستوں سمیت امریکا کو دعوت نامہ بھیجا جسے امریکا نے مسترد کر دیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے معاملے میں امریکہ کا کردار اہم رہا ہے جس کی وجہ سے اس کی اس کانفرنس میں شرکت ضروری سمجھی جاتی ہے۔واضح رہے کہ 14 اپریل کو ماسکو میں ہونے والی اس کانفرنس میں 12 ممالک کے نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply