ریاض ۔23جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ریاض میں جمہوریہ فرانس کے سفیر لوڈویک بوے نے ملاقات کی ۔ایس پی اے کے مطابق فرانسیسی سفیر پیر کے روز ریاض میں وزارت دفاع کے مرکزی دفتر پہنچے جہاں انہوں نے وزیر دفاع سے خصوصی ملاقات کی۔اس موقع پر دونوں دوست ممالک کے مابین تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا علاوہ …
سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے لوڈویک بوے کی ملاقات،مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
ریاض ۔23جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ریاض میں جمہوریہ فرانس کے سفیر لوڈویک بوے نے ملاقات کی ۔ایس پی اے کے مطابق فرانسیسی سفیر پیر کے روز ریاض میں وزارت دفاع کے مرکزی دفتر پہنچے جہاں انہوں نے وزیر دفاع سے خصوصی ملاقات کی۔اس موقع پر دونوں دوست ممالک کے مابین تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا علاوہ ازیں مشترکہ دلچسپی کے امور بھی زیر بحث آئے۔
ملاقات میں نائب وزیر دفاع شہزادہ عبدالرحمان بن محمد عیاف، چیف آف آمی اسٹاف جنرل فیاض الرویلی ، معاون وزیر دفاع برائے آپریشنل امور ڈاکٹر خالد بن حسین البیاری اور وزیر دفاع کے آفس ڈائریکٹر ھشام بن عبدالعزیز بن سیف اور سعودی عرب میں فرانسیسی ملٹری اتاشی جان کریسٹوفر کے علاوہ فرانسیسی سفیر کے مشیر وسیم زمامطہ بھی موجود تھے۔







