ظالم بیٹے کا والدین پر تشدد، والد نے برے رویہ اور تشدد سے دل برداشتہ ہوکر زندگی کا خاتمہ کرلیا

127

فیصل آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی):ظالم بیٹے کا والدین پر تشدد، والد نے برے رویہ اور تشدد سے دل برداشتہ ہوکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق منڈی بچیانہ میں علی حسن نامی شخص نے ظالم بیٹے جنید حسن کے برے رویہ اور تشدد سے دل برداشتہ ہوکر گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ جنید حسن نے اپنی بیوی کو طلاق دی تھی جس پر والد علی حسن نے اسے سمجھانے کی کوشش کی۔ والد کے سمجھانے پر جنید حسن نے طیش میں آکر والد او ر والدہ کو برا بھلا کہتے ھوئے انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ ظالم بیٹے کے برے رویہ اور تشدد سے دل برداشتہ ہوکر اسکے والد نے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ تھانہ بچیانہ پولیس نے متوفی کی لاش تحویل میں لے کر قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔ پی ایف ایس اے ٹیم نے موقع سے شواہداکٹھے کرلئے۔