امریکا کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر آتشزدگی ،4 افراد زخمی، ٹرمینل خالی کرا لیا گیا

نیویارک۔25جولائی (اے پی پی):امریکی شہر نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئر پورٹ کے ایک ٹرمینل میں آگ لگنے سے 4 افراد زخمی ہو گئے۔ اردو نیوز نے نیویارک فائر ڈیپارٹمنٹ کےحوالے سے بتایا کہ آتشزدگی کا واقعہ گزشتہ روز صبح 7 بجے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ کے ٹرمینل نمبر 8 میں پیش آیا جس کے بعد مسافروں کو باہر نکال لیا گیا۔ نیویارک پورٹ اتھارٹی کے ترجمان سٹیو برنز نے …

نیویارک۔25جولائی (اے پی پی):امریکی شہر نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئر پورٹ کے ایک ٹرمینل میں آگ لگنے سے 4 افراد زخمی ہو گئے۔ اردو نیوز نے نیویارک فائر ڈیپارٹمنٹ کےحوالے سے بتایا کہ آتشزدگی کا واقعہ گزشتہ روز صبح 7 بجے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ کے ٹرمینل نمبر 8 میں پیش آیا جس کے بعد مسافروں کو باہر نکال لیا گیا۔

نیویارک پورٹ اتھارٹی کے ترجمان سٹیو برنز نے کہا کہ اس واقعے کے بعد 4 افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام اس واقعے کی وجوہات کے بارے میں مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔ایئرپورٹ حکام نے اپنے بیان میں بتایا کہ اس حادثے کی وجہ سے کچھ دیر کے لیے پروازیں متاثر ہوئیں تاہم سوا آٹھ بجے تک تمام پروازوں کو بحال کر دیا گیا۔ جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ کے ٹرمینل نمبر آٹھ پر اہم ایئرلائنز کے طیارے کھڑے ہوتے ہیں جن میں امریکن ایئر لائنز، برٹش ایئرویز، کیتھی پیسیفک اور قنطاس شامل ہیں۔