سعودی عرب نے برازیل پولٹری مصنوعات کی درآمد پر عارضی پابندی عائد کر دی

ریاض۔25جولائی (اے پی پی):سعودی عرب نے برازیل میں مرغیوں میں’’نیوکیسل‘‘ نامی بیماری پھیلنے کے بعد پولٹری مصنوعات کی درآمد پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔ اردو نیوز کے مطابق فیڈریشن آف سعودی چیمبرز میں پولٹری پروڈیوسرز کی کمیٹی کے سربراہ انجینئر محمد الشایع نے کہا ہے کہ برازیل سے درآمد کی جانے والی پولٹری مصنوعات پر عائد کی جانے والی عارضی پابندی کا سعودی مارکیٹ پر کوئی خاص اثر …

ریاض۔25جولائی (اے پی پی):سعودی عرب نے برازیل میں مرغیوں میں’’نیوکیسل‘‘ نامی بیماری پھیلنے کے بعد پولٹری مصنوعات کی درآمد پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔

اردو نیوز کے مطابق فیڈریشن آف سعودی چیمبرز میں پولٹری پروڈیوسرز کی کمیٹی کے سربراہ انجینئر محمد الشایع نے کہا ہے کہ برازیل سے درآمد کی جانے والی پولٹری مصنوعات پر عائد کی جانے والی عارضی پابندی کا سعودی مارکیٹ پر کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا اور نہ ہی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سعودی عرب پولٹری مصنوعات میں خودکفالت حاصل کرنا چاہتا ہے اور زیادہ سے زیادہ مقامی پیداوار کی صلاحیت کو بڑھا کر اسے سو فیصد تک لانا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تازہ ہو یا فروزن چکن یہ صرف 30 فیصد ہی درآمد کیا جا رہاہے اور یہ متعدد ممالک سے درآمد کیا جاتا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ مقامی مارکیٹ سے اپنی سو فیصد ضروریات پوری کرنے کے بعد پڑوسی ممالک کو پولٹری مصنوعات برآمد کرسکیں۔