36.6 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر پیر صدر الدین راشدی کا برطانیہ میں پاکستانی سفارتخانہ کی...

وفاقی وزیر پیر صدر الدین راشدی کا برطانیہ میں پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے سمندر پار پاکستانیوں کو فراہم کی گئی سہولیات پر اطمینان کا اظہار

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل پیر سیّد صدر الدین شاہ راشدی نے برطانیہ میں قائم پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے سمندر پار پاکستانیوں کو فراہم کی گئی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے چیئرمین او پی ایف بورڈ آف گورنرز بیرسٹر امجد ملک اور برطانیہ میں تعینات پاکستان کے سفیر سیّد ابن عباس کے ہمراہ سفارتخانہ کے قونصلر سیکشن کا دورہ کیا اور وہاں موجود سائلین سے بات چیت کی۔ اس موقع پر موجود درخواست گزاروں نے وفاقی وزیر کو اپنے خیالات سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر نے سفارتخانہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی سروسز کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستانی تارکین وطن کو سہولیات کی فراہمی کیلئے مزید بہتری لائی جائے گی۔ اس موقع پر ہائی کمشنر نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں بہتر قونصلر سروسز کی فراہمی سفارتخانہ کی اولین ترجیح ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=48746

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں