اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کیلئے دبئی پہنچ گئے۔ انہوں نے آرٹیکل 4 پر مشاورت کیلئے آئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت کی جبکہ آئی ایم ایف کے وفد کی قیادت مشن چیف ہیرالڈ فنگر کر رہے ہیں۔ جمعہ کو دبئی پہنچنے کے بعد پاکستانی وفد کے سینئر ارکان …
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کیلئے دبئی پہنچ گئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کیلئے دبئی پہنچ گئے۔ انہوں نے آرٹیکل 4 پر مشاورت کیلئے آئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت کی جبکہ آئی ایم ایف کے وفد کی قیادت مشن چیف ہیرالڈ فنگر کر رہے ہیں۔ جمعہ کو دبئی پہنچنے کے بعد پاکستانی وفد کے سینئر ارکان نے وفاقی وزیر کو گذشتہ تین دنوں کے دوران ہونے والی بات چیت سے آگاہ کیا۔ بعد ازاں وفاقی وزیر نے دبئی میں پاکستانی میڈیا کے ساتھ بات چیت کی۔ واضح رہے کہ مذاکرات کا یہ دور 5 اپریل تک جاری رہے گا جس میں پاکستان کی جانب سے معیشت کے مختلف شعبوں بالخصوص انرجی سیکٹر میں اصلاحات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔








