وزیراعظم کے مشیر ایوی ایشن سردار مہتاب احمد خان کی ممتاز کاروباری شخصیت عارف حبیب سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے ایوی ایشن سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ جدید خطوط پر پی آئی اے کی تنظیم نو کر کے ائر لائن انتظامیہ میں تبدیلیوں کے ذریعے اس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ قومی ائر لائن میں نئی روح پھونکی جا رہی ہے۔ پی آئی اے جو کہ ہوابازی کی صنعت میں صف اوّل …

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے ایوی ایشن سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ جدید خطوط پر پی آئی اے کی تنظیم نو کر کے ائر لائن انتظامیہ میں تبدیلیوں کے ذریعے اس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ قومی ائر لائن میں نئی روح پھونکی جا رہی ہے۔ پی آئی اے جو کہ ہوابازی کی صنعت میں صف اوّل کا مقام رکھا کرتی تھی اس کو کمرشل کمپنی کے طور پر کام ہو گا اور اس میں کارپوریٹ کلچر کو فروغ دیا جانا چاہئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممتاز کاروباری شخصیت اور پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سابق ممبر عارف حبیب سے ملاقات کے دوران کیا۔سردار مہتاب احمد خان نے کہا کہ پی آئی اے کو کامیاب ائرلائنوں میں شامل کرنے کےلئے اسے جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے تا کہ وہ دنیا کی کامیاب ائرلائنوں کی سطح پر آ سکے۔

Leave a Reply