36.6 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںفرانس کی کاروباری برادری کا 21 رکنی وفد 4 سے 6 اپریل...

فرانس کی کاروباری برادری کا 21 رکنی وفد 4 سے 6 اپریل کو 3 روزہ دورے پر پاکستان آئے گا، مقصد تجارت، کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنا ہے

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) فرانس کی کاروباری برادری کا 21 رکنی وفد 4 سے 6 اپریل کو 3 روزہ دورے پر پاکستان آئے گا، جس کا مقصد تجارت، کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنا ہے۔ فرانس سے جمعہ کو یہاں موصولہ پیغام کے مطابق وفد کی قیادت فرانس پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین اورٹوٹل گلوبل سروسز کے صدر تھیری فلمین کر رہے ہیں۔ فرانس میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے وفد کو دورے سے قبل رواں ہفتے بریفنگ دی اوراس دورے کو تاریخی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دورہ فرانسیسی وفد کو متبادل سرمایہ کاری کے مواقعوں کا پہلا تجربہ اور پاکستان کی طرف سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پیشکش کردہ سہولیات سے استفادہ کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ سفیر نے وفد کو پاکستان کی معاشی صورتحال سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستانی معیشت دنیا کی سب سے بڑی ابھرتی ہوئی معیشت میں تبدیل ہو رہی ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اس دورے سے کاروبار، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون حاصل ہوگا اور تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=48803

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں