26.6 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںفاٹا میں بے گھر افراد کی واپسی کا چوتھا و آخری مرحلہ...

فاٹا میں بے گھر افراد کی واپسی کا چوتھا و آخری مرحلہ جاری

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) فاٹا میں آپریشن ضرب عضب سے متاثر ہونے والے عارضی طور پر بے گھر افراد کی واپسی کا چوتھا و آخری مرحلہ جاری ہے ۔شمالی وزیر ستان کے بے گھر افراد کی 90فیصد واپسی مکمل ہوچکی ہے ۔ فاٹا میں سڑکوں و توانائی کی بحالی کیلئے کام جاری ہے ۔ ہفتہ کو شمالی وزیرستان کے کواڈینیٹر عزیز داوڑ نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے نتیجہ میں متاثر ہونے والے عارضی طور پر بے گھر افراد کی واپسی کا چوتھا و آخری مرحلہ جاری ہے جو رواں ماہ کے آخر تک جاری رہے گا ۔ تاہم شمالی وزیر ستان کے اب تک 90فیصد عارضی طور پر بے گھر افراد کی واپسی مکمل ہوچکی ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=48842

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں