اسلام آباد ۔ یکم اپریل(اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن ماروی میمن کو برطانوی پارلیمنٹ کا اعلیٰ ترین اعزاز اسپیکر ایوارڈ برائے جمہوریت کے لیے منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔ بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن ماروی میمن نے صدر مملکت سے ہفتہ کو ایوان صدر میں ملاقات کرکے انھیں پاکستان کو حاصل ہونے والے اس اعزاز سے آگاہ کیا۔ صدر مملکت نے انھیں مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ماروی میمن نے غربت کے خاتمے کے لیے بے لوث کام کرکے پاکستان کا وقار بلند کیا جس پر میں انھیں شاباش دیتا ہوں اور توقع رکھتا ہوں کہ وہ اپنے کام کی عالمی سطح پر پزیرائی کے بعد اب ایک نئے جذبے اور عزم کے ساتھ ملک میں غربت کے خاتمے اور جمہوریت کے استحکام کے لیے کام کریں گی۔ بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن ماروی میمن نے صدر مملکت سے ملاقات کرکے انھیں پاکستان کو حاصل ہونے والے اس اعزاز سے آگاہ کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=48857