نکوسیا۔30جولائی (اے پی پی):قبرص نے کہا کہ اگر لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی بڑھتی ہے تو وہ شرقِ اوسط سے شہریوں کے انخلا میں مدد کے لیے تیار ہے۔العربیہ کے مطابق یہ بات قبرص کے وزیر خارجہ کانسٹین ٹینوز کومبوس نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ قبرصی حکام نے گزشتہ اکتوبر سے شہریوں کے ممکنہ انخلا کے لیے ہنگامی ردِ عمل کا طریقہ کار …
اسرائیل کی حزب اللہ سے کشیدگی،ضرورت پڑنے پر شرقِ اوسط سے شہریوں کے انخلا میں مدد کے لیے تیار ہیں، قبرص

مزید خبریں
نکوسیا۔30جولائی (اے پی پی):قبرص نے کہا کہ اگر لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی بڑھتی ہے تو وہ شرقِ اوسط سے شہریوں کے انخلا میں مدد کے لیے تیار ہے۔العربیہ کے مطابق یہ بات قبرص کے وزیر خارجہ کانسٹین ٹینوز کومبوس نے ایک بیان میں کہی۔
انہوں نے کہاکہ قبرصی حکام نے گزشتہ اکتوبر سے شہریوں کے ممکنہ انخلا کے لیے ہنگامی ردِ عمل کا طریقہ کار وضع کر رکھا ہے،علاقے میں کسی بھی جنگ زدہ خطے سے شہریوں کی روانگی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے حفاظتی پل کے طور پر کام کر تے رہیں گے۔







