نوم پنہ ۔30جولائی (اے پی پی):کمبوڈیا کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان جنرل چھم سوچیٹ نے 12 جولائی کو لاپتہ ہونے والے فوجی ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملنے اور اس میں سوار دونوں افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ شنہوا کے مطابق چھم سوچیٹ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ رائل کمبوڈین آرمڈ فورسز کی ٹیم کو آج صبح 10 بجکر 30 منٹ پر یاو یائی مائونٹین …
کمبوڈیا کے لاپتہ فوجی ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا، دونوں پائلٹ ہلاک

مزید خبریں
نوم پنہ ۔30جولائی (اے پی پی):کمبوڈیا کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان جنرل چھم سوچیٹ نے 12 جولائی کو لاپتہ ہونے والے فوجی ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملنے اور اس میں سوار دونوں افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔
شنہوا کے مطابق چھم سوچیٹ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ رائل کمبوڈین آرمڈ فورسز کی ٹیم کو آج صبح 10 بجکر 30 منٹ پر یاو یائی مائونٹین کے دامن میں جائے حادثہ سے 210 میٹر کے فاصلے پر پائلٹ سن پھلہ کی نعش ملی ہے جبکہ پائلٹ اسسٹنٹ کھینگ چھائیوتھ کی نعش گزشتہ روز شام 5 بجے ملی تھی۔
یاد رہے کہ ہیلی کاپٹر کا 12 جولائی کو تربیتی پرواز کے دوران صوبہ پرسات اور کوہ کانگ میں گھنے جنگلات والے الائچی کے پہاڑی سلسلے پر اڑان بھرتے ہوئے فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔رائل کمبوڈین آرمڈ فورسز ( آر سی اے ایف ) کے ڈپٹی کمانڈر انچیف جنرل ایتھ سارتھ، جنہوں نے ریسکیو آپریشن کی قیادت کی نے کہا کہ اس آپریشن میں ایک ہزار سے زیادہ زمینی اور فضائی افواج نے حصہ لیا ہے۔







