انقرہ ۔3اگست (اے پی پی):ترکیہ میں سعودی خاتون شوہر کے سامنے ڈوب کر جان بحق ہو گئی ۔العربیہ نیوز کے مطابق سعودی عرب کے شمالی علاقے عرعر میں مقیم 30 سالہ سعودی شہری عیضہ الصیعری اپنی 25 سالہ اہلیہ رشا الصیعری کے ہمراہ ترکیہ کے شہر گریسون کے ساحل پر تفریح کےلیے گئے جہاں وہ بحیرہ اسود کے ساحل پر پیراکی کے لیے اترے مگر تیز و تند لہروں کا …
ترکیہ میں سعودی خاتون شوہر کے سامنے ڈوب کر جاں بحق

مزید خبریں
انقرہ ۔3اگست (اے پی پی):ترکیہ میں سعودی خاتون شوہر کے سامنے ڈوب کر جان بحق ہو گئی ۔العربیہ نیوز کے مطابق سعودی عرب کے شمالی علاقے عرعر میں مقیم 30 سالہ سعودی شہری عیضہ الصیعری اپنی 25 سالہ اہلیہ رشا الصیعری کے ہمراہ ترکیہ کے شہر گریسون کے ساحل پر تفریح کےلیے گئے جہاں وہ بحیرہ اسود کے ساحل پر پیراکی کے لیے اترے مگر تیز و تند لہروں کا مقابلہ نہ کرسکے۔
واقعے کی اطلاع ریسکیو ٹیموں دی گئی مگر اس وقت تک خاتونجاں بحق ہو چکی تھی جبکہ شوہر کو نیم بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لایا گیا۔میڈیا سے گفتگو میں سعودی خاتون کے والد نے بتایا کہ بیٹی کی ہلاکت پر دل بہت اداس ہے۔ وہ سب سے بڑی بیٹی تھی ۔ شادی کو 5 برس ہو چکے تھے مگر ان کے یہاں اولاد نہیں تھی۔








