واشنگٹن ۔ 03 اپریل(اے پی پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا چین کے بغیر بھی شمالی کوریا کی جانب سے جوہری اسلحے کے خطرے سے نمٹ لے گا۔انھوں نے برطانیہ کے اخبار فنانشل ٹائمزکو انٹرویو میں کہاکہ اگر چین شمالی کوریا کا مسئلہ حل نہیں کرتا تو ہم کریں گے۔اور ہم اس مسئلے کو یقیناً حل کر سکتے ہیں۔امریکی صدر کا یہ انٹرویو چینی صدر شی جن …
چین کے بغیر بھی شمالی کوریا کے مسئلے سے نمٹ لیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 03 اپریل(اے پی پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا چین کے بغیر بھی شمالی کوریا کی جانب سے جوہری اسلحے کے خطرے سے نمٹ لے گا۔انھوں نے برطانیہ کے اخبار فنانشل ٹائمزکو انٹرویو میں کہاکہ اگر چین شمالی کوریا کا مسئلہ حل نہیں کرتا تو ہم کریں گے۔اور ہم اس مسئلے کو یقیناً حل کر سکتے ہیں۔امریکی صدر کا یہ انٹرویو چینی صدر شی جن پنگ کے رواں ہفتے ہونے والے امریکی دورے سے قبل کیا گیا ہے۔امریکی صدر نے مزید کہا چین کا شمالی کوریا پر بہت اثر و رسوخ ہے۔ اور چین کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ وہ شمالی کوریا سے نمٹنے میں ہماری مدد کرے گا یا نہیں۔








