جی سی سی اور انڈونیشیا آزادانہ تجارتی معاہدے کےلیے ستمبر میں مذاکرات کریں گے

جکارتہ ۔3اگست (اے پی پی):خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک اور انڈونیشیا آزادانہ تجارتی معاہدے کےلیے ستمبر میں مذاکرات کریں گے۔اردو نیوز کے مطابق آزادانہ تجارتی معاہدے کے لیے مشترکہ بیان پر دستخط انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں کیے گئے۔ فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ستمبر میں جکارتہ میں پہلا مذاکراتی دور منعقد ہو گا جس میں تمام فنی امور کا جائزہ لیا جائے گا جس کے …

جکارتہ ۔3اگست (اے پی پی):خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک اور انڈونیشیا آزادانہ تجارتی معاہدے کےلیے ستمبر میں مذاکرات کریں گے۔اردو نیوز کے مطابق آزادانہ تجارتی معاہدے کے لیے مشترکہ بیان پر دستخط انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں کیے گئے۔ فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ستمبر میں جکارتہ میں پہلا مذاکراتی دور منعقد ہو گا جس میں تمام فنی امور کا جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد 24 ماہ کے دوران اسے حتمی شکل دی جائے گی۔

معاہدے میں 19 بنیادی شرائط ہیں جن میں ایشیا کی تجارت، سروسز ، افراد کی نقل و حمل ، تجارتی راہ میں درپیش رکاوٹوں کا حل تلاش کرنا اور باہمی اقتصادی تعاون کو فروغ دینا شامل ہے۔اپنی نوعیت کا پہلا معاہدہ ہے جس میں اسلامی معیشت کے اصولوں کے مطابق باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا، اس حوالے سے فریقین ای کامرس اینڈ ٹریڈ کو فروغ دیں گے ساتھ ہی سائبر کرائم کو روکنے کےلیے باہمی تعاون کیا جائے گا۔کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ کونسل اور انڈونیشیا کے مابین فری ٹریڈ ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پرسامنے آئے گا جس سے اقتصادی طورپر معاملات میں بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ جی سی سی ممالک اور انڈونیشیا کے مابین فری ٹریڈ معاہدے کے لیے تفصیلی مذاکرات کا پہلا دور رواں سال شروع ہو گا جسے 24 ماہ کے دوران حتمی شکل دے دی جائے گی۔