نیویارک ۔ 03 اپریل(اے پی پی) انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہاہے کہ اسرائیل منصوبہ بندی کے تحت بین الاقوامی مبصرین کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے رہا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تنظیم کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ اسرائیلی حکومت باقاعدہ منصوبہ بندی سے یہ اقدام کر رہی ہے تاکہ غزہ میں ہونے والی مبینہ زیادتیوں کو چھپایا جا …
اسرائیل منصوبہ بندی کے تحت بین الاقوامی مبصرین کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے رہا، ہیومن رائٹس واچ

مزید خبریں
نیویارک ۔ 03 اپریل(اے پی پی) انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہاہے کہ اسرائیل منصوبہ بندی کے تحت بین الاقوامی مبصرین کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے رہا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تنظیم کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ اسرائیلی حکومت باقاعدہ منصوبہ بندی سے یہ اقدام کر رہی ہے تاکہ غزہ میں ہونے والی مبینہ زیادتیوں کو چھپایا جا سکے۔ تنظیم نے مزید بتایا کہ 2008ء سے مبصرین اور ماہرین کو اس علاقے میں داخل ہونے سے روکا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مصر نے بھی 2012ء سے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ماہرین کو غزہ میں داخل نہیں ہونے دیا ہے۔








