- Advertisement -
راولپنڈی۔4اگست (اے پی پی):آر اے بازار پولیس نے سوشل میڈیا پر ناجائز اسلحہ کی تشہیر کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ملزم تبسم سے 30 بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا۔ ملزم نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی ویڈیو بنا کر تشہیر کی اور خوف و ہراس پھیلایا۔
- Advertisement -
ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، اسلحہ کی تشہیر کر کے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے والے ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=490549
- Advertisement -