پشاور،پرانی دشمنی پرفائرنگ سے 2 افرادجاں بحق

176
Firing

پشاور۔ 06 اگست (اے پی پی):چارسدہ کےتھانہ سٹی کی حدود اتمانزئی میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تھانہ سٹی پولیس چارسدہ کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں کو ڈی ایج کیو چارسدہ منتقل کیا،جاں بحق افراد میں شمس القمراور اعجاز عمرزئی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق فریقین کے مابین پرانی دشمنی تھی جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لئے پولیس کی ٹیم تشکیل دے کر چھاپوں کاسلسلہ شروع کر دیا گیا ہےہیں ۔ پولیس نے واقعہ سے متعلق مزیدتفتیش کاآغاز کر دیا ہے۔