عمان ۔ 04 اپریل (اے پی پی)برطانوی وزیراعظم تھریسا مے اردن کے سرکاری دورے پر دارالحکومت پہنچی تھیں۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق ان کے اس دورے کا مقصد سکیورٹی کے شعبے میں تعاون اور بعد از بریگزٹ دوطرفہ تجارتی تعلقات بڑھانا ہے عمان کے نزدیک ایک فوجی ہوائی اڈے پر اعلیٰ عہدے داروں نے تھریسا مے اور ان کے وفد کا خیرمقدم کیا۔ عمانی حکام سے ملاقات کے دوران …
یورپی یونین سے اخراج کے بعد دوسرے ممالک کے ساتھ کاروباری تعلقات بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں، برطانوی وزیراعظم

مزید خبریں
عمان ۔ 04 اپریل (اے پی پی)برطانوی وزیراعظم تھریسا مے اردن کے سرکاری دورے پر دارالحکومت پہنچی تھیں۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق ان کے اس دورے کا مقصد سکیورٹی کے شعبے میں تعاون اور بعد از بریگزٹ دوطرفہ تجارتی تعلقات بڑھانا ہے عمان کے نزدیک ایک فوجی ہوائی اڈے پر اعلیٰ عہدے داروں نے تھریسا مے اور ان کے وفد کا خیرمقدم کیا۔ عمانی حکام سے ملاقات کے دوران تھریسامے نے کہا کہ وہ برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے بعد اب دوسرے ممالک کے ساتھ کاروباری تعلقات بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں۔عمان کے بعد وہ 2 روزہ دورے پر سعودی دارالحکومت ریاض پہنچیں گی جہاں وہ سعودی قیادت سے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے تبادلہ خیال کریں گی۔








