میکسیکو ،سڑک حادثے میں 9 افراد ہلاک، 12 زخمی

میکسیکو سٹی ۔7اگست (اے پی پی):وسطی میکسیکو کی ریاست پیوبلا میں گواڈیلوپ وکٹوریہ کی میونسپلٹی کے قریب سڑک حادثے میں 9 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ۔ شنہوا کے مطابق پیوبلا کے سول پروٹیکشن کے جنرل کوآرڈینیشن کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب سان لوئس ایٹیکساک سے گواڈیلوپ وکٹوریہ تک ہائی وے کے 4 کلومیٹر پر 2 گاڑیاں آپس میں …

میکسیکو سٹی ۔7اگست (اے پی پی):وسطی میکسیکو کی ریاست پیوبلا میں گواڈیلوپ وکٹوریہ کی میونسپلٹی کے قریب سڑک حادثے میں 9 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ۔

شنہوا کے مطابق پیوبلا کے سول پروٹیکشن کے جنرل کوآرڈینیشن کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب سان لوئس ایٹیکساک سے گواڈیلوپ وکٹوریہ تک ہائی وے کے 4 کلومیٹر پر 2 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ جس سے 9 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ،جنہیں جنرل ہسپتال گواڈیلوپ وکٹوریہ لے جایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔

مزید خبریں