بیجنگ ۔ 04 اپریل (اے پی پی) چین نے ایک بار پھر تبت کے مذہبی رہنما دلائی لامہ کے دورہ اروناچل پردیش پر بھارت کو خبردار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دلائی لامہ کے ہندوستان کی متنازعہ ریاست اروناچل پردیش کے دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات اور علاقائی امن واستحکام پر منفی اثرات …
دلائی لامہ کے دورہ اروناچل پردیش سے علاقائی امن و استحکام پر منفی اثرات مرتب ہوں گے، چین

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 04 اپریل (اے پی پی) چین نے ایک بار پھر تبت کے مذہبی رہنما دلائی لامہ کے دورہ اروناچل پردیش پر بھارت کو خبردار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دلائی لامہ کے ہندوستان کی متنازعہ ریاست اروناچل پردیش کے دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات اور علاقائی امن واستحکام پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ چین، دلائی لامہ کو ایک علیحدگی پسند لیڈر قرار دیتا ہے جو بھارت کے شہر دھرم شالہ میں رہائش اختیار کئے ہوئے ہیں۔








