اگست میں جولائی کےمقابلے صارفین کوماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں 77پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا،پاور ڈویژن

182
Power Division
Power Division

اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):وزات توانائی (پاور ڈویژن ) نے کہا ہے کہ اگست میں جولائی کےمقابلے صارفین کوماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں 77پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا۔پاور ڈویژن کی جانب سےجمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق نیپرا نے جون کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی کے بلز میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 3.33روپے فی یونٹ تھی جبکہ اگست کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کم ہو کر 2.56 روپے فی یونٹ ہوگی۔