31.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومتازہ ترینوزیرِ اعظم نے ارشد ندیم کی پیرس اولمپکس میں پرفارمنس کو براہ...

وزیرِ اعظم نے ارشد ندیم کی پیرس اولمپکس میں پرفارمنس کو براہ راست دیکھا ، طلائی تمغہ جیتنے پر پوری قوم کو مبارکباد

- Advertisement -

اسلام آباد۔9اگست (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے رات گئے پاکستانی جیولن تھرو ایتھلیٹ، ارشد ندیم کی پیرس اولمپکس میں پرفارمنس کو براہ راست دیکھا اور تین دہائیوں بعد اولمپکس مقابلوں میں طلائی تمغہ جیتنے پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے ۔

جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے ارشد ندیم کی شاندار کامیابی اور جیولن تھرو میں نیا اولمپکس ریکارڈ قائم کرنے پر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔وزیرِ اعظم نے تین دہائیوں بعد اولمپکس مقابلوں میں تمغہ جیتنے پر پوری قوم کو مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے جو فصل بطور خادمَ اعلی پنجاب یوتھ فیسٹیول کے ذریعے بوئی، اسکے شاندار ثمرات دنیا بھر میں پاکستان کا نام بلند کر رہے ہیں ،میرے لئے یہ فخر کی بات ہے کہ ارشد ندیم جیسے باصلاحیت نوجوان کو دریافت کرنے کیلئے اللہ رب العزت نے مجھ ناچیز کو وسیلہ بنایا۔

- Advertisement -

قبل ازیں وزیر اعظم نے ارشد ندیم کو نہ صرف سونے کا تمغہ جیتنے بلکہ اولمپکس کا نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو ارشد ندیم پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم نے پوری پاکستانی قوم کو بہت ہی خوبصورت تحفہ دیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=492064

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں