اسلام آباد ۔ 05 اپریل (اے پی پی) وزیرمملکت اطلاعات ‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزارت عظمی کی کرسی کی ہوس نے عمران خان کو ذہنی مریض بنا دیا ہے‘ وفاق تو کیا 2018 میں خیبر پختونخوا کے لوگ بھی انہیں ان کی نااہلی ، انتشاری اور فسادی سیاست کی وجہ سے مسترد کردینگے ‘ان کی جس صوبے میں حکومت ہے وہاں کے احتساب کمیشن …
وزیرمملکت اطلاعات ‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا بیان
اسلام آباد ۔ 05 اپریل (اے پی پی) وزیرمملکت اطلاعات ‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزارت عظمی کی کرسی کی ہوس نے عمران خان کو ذہنی مریض بنا دیا ہے‘ وفاق تو کیا 2018 میں خیبر پختونخوا کے لوگ بھی انہیں ان کی نااہلی ، انتشاری اور فسادی سیاست کی وجہ سے مسترد کردینگے ‘ان کی جس صوبے میں حکومت ہے وہاں کے احتساب کمیشن کے تالے کھولیں‘ عمران خان بتائیں کہ خیبر ختونخوامیں سکولوں کی بہتری کیلئے کیا کیاگیا؟‘پورے ملک کا ٹھیکہ چھوڑدیں،خیبر پختونخوا کی عوام کا لوٹا ہوا پیسہ پہلے اپنے صوبے پر خرچ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کویہاں اپنے جاری کئے گئے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ آپ خیبر پختونخوا کے سکولوں میں ایک بھی نیا کلاس روم بنا ہوا دکھادیں۔ عمران خان خان صاحب خیبر پختونخوا میں 25 لاکھ سے زائد سکولوں سے باہر بچے آپ کی راہ دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 3000سے زائد سکولوں میں واش روم نہیں ، 10 ہزار سکول بجلی کے بغیر ہیں ، 7ہزار سے زائد سکول میں بچے صاف پینے کے پانی سے محروم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے سکولوں کے بچے عمران خان کی توجہ کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شکر ہے پونے 4سال بعد تعلیم آپ کی ترجیح بنی، اب اس ترجیح کو کارکردگی میں بدلیں۔وزیر مملکت اطلاعات نے کہا کہ تعلیمی اصلاحات میں مدد چاہیے تو پنجاب میں محمد شہباز شریف اور وفاق میں مریم نواز، سے رابطہ کریں۔ انہوں نے عمران سے کہا کہ وہ وفاق میں حکومت بنانے کے خواب نہ دیکھیں اور جو وقت بچا ہے خیبر پختونخوا کے لوگوں کی خدمت کریں ۔وزارت عظمی کی کرسی کی ہوس نے عمران خان کو ذہنی مریض بنا دیا ہے اورانہیں یہ بھی علم نھیں کے وہ حکومت کا حصہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وفاق تو کیا 2018 میں خیبر پختونخوا کے لوگ بھی عمران خان کو ان کی نااہلی ، انتشاری اور فسادی سیاست کی وجہ سے مسترد کردینگے۔









