وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد کا صفائی ستھرائی کے حوالہ سے تیسری پاکستان کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 05 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے کہا ہے کہ صفائی ستھرائی بنیادی انسانی حق ہے جسے ہر انسان کو میسر آنا چاہئے، صفائی کی ناقص صورتحال نہ صرف لوگوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے بلکہ یہ سماجی، اقتصادی اور ماحولیاتی مسائل کا موجب بھی ہے۔ وہ بدھ کو صفائی ستھرائی کے حوالہ سے تیسری پاکستان کانفرنس سے خطاب کر …

اسلام آباد ۔ 05 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے کہا ہے کہ صفائی ستھرائی بنیادی انسانی حق ہے جسے ہر انسان کو میسر آنا چاہئے، صفائی کی ناقص صورتحال نہ صرف لوگوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے بلکہ یہ سماجی، اقتصادی اور ماحولیاتی مسائل کا موجب بھی ہے۔ وہ بدھ کو صفائی ستھرائی کے حوالہ سے تیسری پاکستان کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے یونیسف اور ڈبلیو ایچ او کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی 64 فیصد آبادی کو صفائی ستھرائی کی بہتر سہولیات تک رسائی حاصل ہے۔ پاکستان جنوبی ایشیاءمیں پانچ سال سے کم عمر بچوں کی شرح اموات کے حوالہ سے دوسرا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ستمبر 2015ءمیں 190 دیگر ممالک کے ہمراہ پائیدار اہداف مقرر کئے۔، پاکستان نے 2006ءمیں نیشنل سینیٹیشن پالیسی جبکہ 2009ءمیں نیشنل ڈرنکنگ پالیسی تیار کی۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں پالیسیوں کا وزارت منصوبہ بندی کے اقدامات کی روشنی میں جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ تمام پالیسیوں کو پائیدار ترقیاتی اہداف سے ہم آہنگ بنایا جا سکے۔

Leave a Reply