ایم کیو ایم کے زیراہتمام آج جشن آزادی کی تقریب منعقد ہوگی،آتش بازی کا شاندار مظاہرہ ہوگا

166

کراچی۔ 13 اگست (اے پی پی):متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیراہتمام آج بروز منگل رات 10 بجے بمقام فائیو اسٹار چورنگی نارتھ ناظم آباد پر جشن آزادی کے سلسلے میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں ذمہ داران، کارکنان اور عوام ہزاروں کی تعداد میں شریک ہوں گے۔

جاری بیان کے مطابق اس موقع پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔شرکاء سے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سید مصطفٰی کمال اور ڈاکٹر فاروق ستار خطاب کریں گے