وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا آئی ایم ایف مشن کے سربراہ ہیرالڈ فنگر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب

دبئی ۔ 05 اپریل (اے پی پی) پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے معاہدہ کی شق آئی وی کے تحت سالانہ مشاورت کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف مشن کے سربراہ ہیرالڈ فنگر کے ہمراہ بدھ کو یہاں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نے کہا کہ مشاورت میں معیشت کے مختلف شعبہ جات کا وسیع …

دبئی ۔ 05 اپریل (اے پی پی) پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے معاہدہ کی شق آئی وی کے تحت سالانہ مشاورت کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف مشن کے سربراہ ہیرالڈ فنگر کے ہمراہ بدھ کو یہاں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نے کہا کہ مشاورت میں معیشت کے مختلف شعبہ جات کا وسیع تر احاطہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت کامیاب طور پر مکمل ہونے سے توانائی، مالیات اور سرکاری شعبہ کے اداروں سمیت مختلف شعبہ جات میں ٹھوس ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے حوالہ سے حکومت کے پیہم عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل تیسرے سال 4 فیصد سے زائد کی شرح کے ساتھ جی ڈی پی نے شرح نمو کا اپنا تسلسل برقرار رکھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت رواں مالی سال کے دوران 5 فیصد سے زائد شرح نمو توقع کر رہی ہے جو گذشتہ 9 برسوں میں بلند ترین شرح ہو گی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ مجموعی اقتصادی ماحول نہایت سازگار ہے۔

Leave a Reply