مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سے افغان سفیر کی ملاقات

مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سے افغان سفیر کی ملاقات، پاک افغان تعلقات، علاقائی سلامتی اور استحکام بارے امور پر تبادلہ خیال پاکستان افغانستان کے ساتھ برادرانہ اور قریبی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے،لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ اسلام آباد ۔ 05 اپریل (اے پی پی) قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سے بدھ کو یہاں پاکستان میں افغانستان کے سفیر …

مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سے افغان سفیر کی ملاقات، پاک افغان تعلقات، علاقائی سلامتی اور استحکام بارے امور پر تبادلہ خیال
پاکستان افغانستان کے ساتھ برادرانہ اور قریبی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے،لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ

اسلام آباد ۔ 05 اپریل (اے پی پی) قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سے بدھ کو یہاں پاکستان میں افغانستان کے سفیر ڈاکٹر حضرت عمر زخیل وال نے ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران پاک افغان تعلقات کے علاوہ علاقائی سلامتی اور استحکام سے متعلق امور زیر بحث لائے گئے۔ قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ برادرانہ اور قریبی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ روشن مستقبل کے مشترکہ وژن پر یقین رکھتا ہے، ہمیں عظیم مستقبل کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔ افغان سفیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور افغانستان کا مستقبل درخشاں ہے اور دونوں ممالک جنوبی ایشیاءکا گیٹ وے بن سکتے ہیں۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے مابین بداعتمادی اور مخصمانہ رویوں کو ختم کرنے کیلئے کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

Leave a Reply