کراچی ۔ 5 اپریل (اے پی پی) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) میں جدید ترین ٹیکنالوجی کی شمولیت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اس سے ائر لائن کی کارکردگی میں بہتری اور اسے منافع بخش بنانے میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان نے پی آئی اے کے کمرشل ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ میٹنگ کے دوران …
پی آئی اے میں جدید ٹیکنالوجی کی شمولیت وقت کی اہم ضرورت ہے، سردار مہتاب احمد خان
کراچی ۔ 5 اپریل (اے پی پی) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) میں جدید ترین ٹیکنالوجی کی شمولیت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اس سے ائر لائن کی کارکردگی میں بہتری اور اسے منافع بخش بنانے میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان نے پی آئی اے کے کمرشل ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ میٹنگ کے دوران کیا۔ اس موقع پر سیکریٹری ایوی ایشن اور قائم مقام چیئر مین پی آئی اے محمد عرفان الہی بھی موجود تھے۔ قائم مقام چیف کمرشل آفیسر طاہر نیاز نے شعبہ کے مختلف امور کے بارے میں ان کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سردار مہتاب نے کہا کہ پی آئی اے کو خالصتاً کمرشل بنیادوں پر چلایا جائے اور اخراجات میں کمی کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔









