فیصل آباد۔ 15 اگست (اے پی پی):نامور گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کی برسی 16اگست کومنائی جا ئے گی۔اس موقع پر فیصل آباد میں نصرت فتح علی خان میوزک اکیڈمی کے زیر اہتما م ان کے مزارجھنگ روڈپر صبح 10بجے ایک تقریب منعقد ہو گی جس میں استاد رحیم داد خان اپنے ساتھیوں سمیت ان کے مزار پرحاضری، پھولوں کی چادر چڑھائیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔
استاد نصرت فتح علی خان کا انتقال 16اگست 1997کو لندن میں ہوا تھا اور ان کی تدفین فیصل آباد میں ان کے آبائی قبرستان جھنگ روڈمیں کی گئی۔مرحوم کے فن کو پوری دنیا میں سراہا گیا اور انہیں متعدد اعزازات سے نوازا گیا۔مرحوم نے پاکستان کے ثقافتی سفیر کی حیثیت سے پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کیا۔کہ استاد نصرت فتح علی خان کےگیت، غزلوں اور قوالیوں کو عوام میں انتہائی پزیرائی حاصل ہوئی اور لوگ آج بھی کے مداح ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=494029