وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ کا انٹرویو

اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ حکومت مختلف کھیلوں کے فروغ کے ضمن میںکھیلوں کے مضبوط اداروں کی تشکیل کے لئے چین اور ایران سمیت دیگر ممالک کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر غور کر رہی ہے،وزیراعظم محمد نواز شریف ملک میں کھیلوں کے معیار اور اس کی سرگرمیوں کے فروغ میں گہری دلچسپی …

اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ حکومت مختلف کھیلوں کے فروغ کے ضمن میںکھیلوں کے مضبوط اداروں کی تشکیل کے لئے چین اور ایران سمیت دیگر ممالک کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر غور کر رہی ہے،وزیراعظم محمد نواز شریف ملک میں کھیلوں کے معیار اور اس کی سرگرمیوں کے فروغ میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ ”اے پی پی“ کو اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کے مضبوط اداروں کی تشکیل کے لئے ابتدائی طور پر 3 ممالک کے ساتھ مفاہمتوں کی یاداشت پر دستخط کئے جائیں گے۔ ان میں زمبابوے، چین اور ایران شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بعض دیگر ممالک کے ساتھ بھی ایسی یادداشتوں پر دستخطوں کے حوالے سے غور ہورہاہے ان مفاہمت کی یادداشتوں کا مقصد اتھلیٹکس کی جدید بنیادوں پر تربیت کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام دوسری قائداعظم گیمز اپریل سے ہوں گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply