واشنگٹن ۔ 06 اپریل (اے پی پی) شام میں کسی عبوری سیاسی انتظام کے بعد شامی صدر بشار الاسد اقتدار میں نہیں رہ سکتے۔ یہ بات برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے شام کے موضوع پر برسلز میں ہونے والی ایک بین الاقوامی کانفرنس میں کہی ہے۔ یورپی یونین کی میزبانی میں ہونے والی اس کانفرنس کے موقع پر جانسن کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو شام میں جاری …
شامی صدر بشار الاسد کو جانا ہو گا، برطانیہ

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 06 اپریل (اے پی پی) شام میں کسی عبوری سیاسی انتظام کے بعد شامی صدر بشار الاسد اقتدار میں نہیں رہ سکتے۔ یہ بات برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے شام کے موضوع پر برسلز میں ہونے والی ایک بین الاقوامی کانفرنس میں کہی ہے۔ یورپی یونین کی میزبانی میں ہونے والی اس کانفرنس کے موقع پر جانسن کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو شام میں جاری انسانی امدادی کاررائیوں میں تعاون کرنا چاہیے اور اقوام متحدہ کی طرف سے شامی تنازعے کے سیاسی حل کی تلاش کے لیے مذاکراتی سلسلے کی حمایت کرنی چاہیے۔








