وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا ڈی جی انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور شفقت عباس کے بھائی ڈی ایس پی ٹریفک پولیس راولپنڈی مسرت عباس کے انتقال پر اظہار افسوس

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا ڈی جی انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور شفقت عباس کے بھائی ڈی ایس پی ٹریفک پولیس راولپنڈی مسرت عباس کے انتقال پر اظہار افسوس

144

اسلام آباد۔18اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ریجنل آفس لاہور شفقت عباس کے بھائی ڈی ایس پی ٹریفک پولیس راولپنڈی چوہدری مسرت عباس کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اتوار کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ چوہدری مسرت عباس کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، مرحوم انتہائی محنتی اور قابل افسر تھے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری مسرت عباس کے انتقال سے محکمہ پولیس میں پیدا ہونے والا خلاءکبھی پُر نہیں ہو سکے گا۔ ملک و قوم کے لئے مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین