سینٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 06 اپریل (اے پی پی)سینٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ نے الیکٹرانک میڈیا کے لئے نافذ العمل کوڈ آف کنڈیکٹ2015میں ضرورت کے مطابق ترامیم اور عمل درآمد کو مزید بہتربنانے‘ٹی وی چینلز میں ایڈیٹوریل اور مانٹیرنگ کمیٹیوں کو فعال بنانے کی سفارش کی ہے ‘کمیٹی نے چیئرمین پی ٹی وی کی جانب سے ایم ڈی پی ٹی وی کے اختیارات کے استعمال پر شدید تحفظات …

اسلام آباد ۔ 06 اپریل (اے پی پی)سینٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ نے الیکٹرانک میڈیا کے لئے نافذ العمل کوڈ آف کنڈیکٹ2015میں ضرورت کے مطابق ترامیم اور عمل درآمد کو مزید بہتربنانے‘ٹی وی چینلز میں ایڈیٹوریل اور مانٹیرنگ کمیٹیوں کو فعال بنانے کی سفارش کی ہے ‘کمیٹی نے چیئرمین پی ٹی وی کی جانب سے ایم ڈی پی ٹی وی کے اختیارات کے استعمال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کو ہدایت دی کہ وہ معاملے کا نوٹس لیکر رولز اور قوانین کی خلاف ورزی پر مناسب کارروائی کریں‘رمضان المبارک سے قبل رمضان سے متعلق پروگرامات کا جائزہ لیا جائے ‘غیر اخلاقی اور منفی پیغامات دینے والے اشتہارات فوری بندکرنے کے لئے پیمرا کارروائی کرے ‘وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کمیٹی کو بتایا کہ ٹی وی چینلز پر بچوں سے متعلق مواد نشر کرنے کے لئے چلڈرن کونٹینٹ اتھارٹی کے قیام اور اخبارات کو اے بی سی کرنے کے عمل کو آٹو میٹک کرنے کے لئے جامع حکمت عملی تربیت دیدی گئی ہے‘5غیر ملکی چینلز نے بچوں سے متعلق مواد نشر کرنے کے لئے لینڈنگ رائٹس کے لئے پیمرا سے رجوع کیا ہے ۔جمعرات کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین کامل علی آغا کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوا ۔

مزید خبریں

Leave a Reply