وفاقی وزیر زاہد حامد کا نیشنل بائیو سیفٹی کمیٹی کو مزید موثر بنانے کی ضرورت زور

اسلام آباد ۔ 06 اپریل (اے پی پی) پاکستان میں حیاتیاتی تحفظ(بائیو سیفٹی) ریگولیٹری فریم ورک کے بارے میں تمام شراکت داروں سے مشاورت کے سلسلہ میں ایک اجلاس ہوا۔ جمعرات کو ہونے والے اس اجلاس کی صدارت موسمیاتی تبدیلی کے وفاقی وزیر زاہد حامد نے نیشنل فوڈ سیکورٹی اور ریسورسز کے وفاقی وزیر سکندر بوسن کے ہمراہ کی۔ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی نے نیشنل بائیو سیفٹی کمیٹی کو …

اسلام آباد ۔ 06 اپریل (اے پی پی) پاکستان میں حیاتیاتی تحفظ(بائیو سیفٹی) ریگولیٹری فریم ورک کے بارے میں تمام شراکت داروں سے مشاورت کے سلسلہ میں ایک اجلاس ہوا۔ جمعرات کو ہونے والے اس اجلاس کی صدارت موسمیاتی تبدیلی کے وفاقی وزیر زاہد حامد نے نیشنل فوڈ سیکورٹی اور ریسورسز کے وفاقی وزیر سکندر بوسن کے ہمراہ کی۔ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی نے نیشنل بائیو سیفٹی کمیٹی کو مزید موثر بنانے کے لیے اس ادارہ کی مزید مضبوطی پر زور دیا۔ وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ نیشنل بائیو سیفٹی کمیٹی کے تحت ٹیکنیکل بائیو سیفٹی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں صوبائی ٹیکنیکل ماہرین شامل کرتے ہوئے اس پر نظرثانی کی گئی ہے۔ شراکت داروں نے بہتر رابطہ کاری کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور جینیاتی تبدیلیاں لا کر بنائے گئے آرگنزمز کے انسانوں اور جانوروں کی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں اور بائیو سیفٹی کے موجودہ فریم ورک کو کس طرح بہتر بنایا جا سکتا ہے کے بارے میں مشاورت کی گئی۔

Leave a Reply