معروف ادیب اشفاق احمد کا 99واں یوم پیدائش 22اگست کو منایا جائے گا

151

لاہور۔20اگست (اے پی پی):پاکستان کے معروف ادیب اشفاق احمد کا 99واں یوم پیدائش(کل) 22اگست کو منایا جائے گا۔اردو کے عظیم افسانہ نگار،نثر نگاراور ڈرامہ نگار اشفاق احمدنے ریڈیو پاکستان کے پروگرام تلقین شاہ سے شہرت حاصل کی۔ ان کا شمار ملک کے ان نامور ادیبوں میں ہوتا ہے جو کہ قیام پاکستان کے بعد ادبی دنیا میں اہم ترین مقام رکھتے تھے ۔

ان کے ایک معروف افسانے گدڑیا کو بے پناہ پذیرائی حاصل ہوئی۔ انہوں نے اپنے افسانوں میں اردو کے ساتھ پنجابی زبان کے الفاظ کو تخلیقی طور پر استعمال کیا۔اشفاق احمد کے ابتدائی افسانوں میں ایک محبت سو افسانے اور اجلے پھول نمایاں ہیں جبکہ دیگر افسانوں میں بند گلی ، ایک محبت سو ڈرامے،گلدان،حیرت کدہ،کھیل تماشہ ،من چلے کا سودا اور دیگر قابل ذکر ہیں۔