وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے سعودی ہم منصب الشیخ صالح بن عبدالعزیز کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پرتفصیلی تبادلہ خیال،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ،سعودی وزیر مذہبی امور اسلام آباد ۔ 06 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے سعودی وزیر مذہبی امور الشیخ صالح بن عبدالعزیز نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی …
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے سعودی ہم منصب الشیخ صالح بن عبدالعزیز کی ملاقات
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے سعودی ہم منصب الشیخ صالح بن عبدالعزیز کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پرتفصیلی تبادلہ خیال،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ،سعودی وزیر مذہبی امور
اسلام آباد ۔ 06 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے سعودی وزیر مذہبی امور الشیخ صالح بن عبدالعزیز نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر سعودی وزیر مذھبی امور نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ،دہشتگردی کیخلاف جنگ کو جیتنے میں علماءکرام بہت اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ، پاکستان میں علماءو مشائخ کونسل اور نظام صلواة کا قیام اہم پیشرفت ہے۔ پاکستانی وزارت مذہبی امور کا بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی کے حوالے سے کردار قابل قدر ہے اس موقع پر سردار محمد یوسف نے کہا کہ امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے علماءو مشائخ سے رہنمائی ناگزیر ہے۔ وزیر مذہبی امور نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کی بڑھتی آبادی کے پیش نظر عازمین حج کیلئے کوٹہ میں اضافہ کیا جانا چاہئے۔ سعودی وزیر مذہبی امور نے پاکستان کیلئے حج کوٹہ میں اضافے کی یقین دہانی کرادی ۔









