محمد رضوان ٹیسٹ کرکٹ میں بطور وکٹ کیپر بیٹر ایک اننگز میں زیادہ رنز بنانے والے پاکستان کے تیسرے کھلاڑی بن گئے

راولپنڈی ۔22اگست (اے پی پی):محمد رضوان ٹیسٹ کرکٹ میں بطور وکٹ کیپر بیٹر ایک اننگز میں زیادہ رنز بنانے والے پاکستان کے تیسرے کھلاڑی بن گئے ، انہوں نے یہ اعزاز بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں حاصل کیا ، محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 171 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے …

راولپنڈی ۔22اگست (اے پی پی):محمد رضوان ٹیسٹ کرکٹ میں بطور وکٹ کیپر بیٹر ایک اننگز میں زیادہ رنز بنانے والے پاکستان کے تیسرے کھلاڑی بن گئے ، انہوں نے یہ اعزاز بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں حاصل کیا ،

محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 171 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے ، پاکستان کی طرف سے بطور وکٹ کیپر بیٹر ایک اننگز میں زیادہ رنز بنانے کا اعزاز تسلیم عارف کو حاصل ہے

، انہوں نے 1980 میں فیصل آباد میں آسٹریلیا کے خلاف 210 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی، امتیاز احمد دوسرے نمبر پر ہیں ، انہوں نے 1955 میں لاہور میں نیوزی لینڈ کے خلاف 209 رنز بنائے تھے۔

مزید خبریں