اسلام آباد ۔ 07 اپریل (اے پی پی) آڈیٹر جنرل آف پاکستان میں مختلف افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے جمعہ کو اے جی پی آفس سے جاری ایک بیان کے مطابق ڈپٹی ملٹری اکاﺅنٹنٹ جنرل مسعود اختر شیروانی کو ڈائریکٹر جنرل آڈٹ فیڈرل گورنمنٹ اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ محمد اجمل گوندل کو چیف کنٹرولر ملٹری اکاﺅنٹس جی ایچ کیو راولپنڈی …
آڈیٹر جنرل آف پاکستان میں مختلف افسران کے تقرر و تبادلے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 07 اپریل (اے پی پی) آڈیٹر جنرل آف پاکستان میں مختلف افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے جمعہ کو اے جی پی آفس سے جاری ایک بیان کے مطابق ڈپٹی ملٹری اکاﺅنٹنٹ جنرل مسعود اختر شیروانی کو ڈائریکٹر جنرل آڈٹ فیڈرل گورنمنٹ اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ محمد اجمل گوندل کو چیف کنٹرولر ملٹری اکاﺅنٹس جی ایچ کیو راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح احمد تیمور ناصر کو ڈپٹی ملٹری اکاﺅنٹنٹ جنرل تعینات کیا گیا ہے۔ این ایس پی پی لاہور میں ڈیپوٹیشن پر تعینات افسر عدنان رفیق کو ڈی اے جی پی میں ڈائریکٹر جنرل (ایچ آر ایم) تعینات کیا گیا ہے۔ سید تراب حیدر کو چیف اکاﺅنٹس آفیسر پاکستان پوسٹ آفس ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد لگایا گیا ہے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر (اکاﺅنٹس) پاکستان پوسٹ آفس لاہور سمر احمد کو ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ کسٹمز اینڈ پٹرولیم لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ڈائریکٹر آڈٹ فیڈرل گورنمنٹ اسلام آباد ذوالفقار خان کی خدمات کنٹرولر جنرل آف اکاﺅنٹس کے آفس کے سپرد کر دی گئی ہیں۔








