امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کا ”لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمٹ“ کے افتتاحی سیشن سے خطاب

اسلام آباد ۔ 7 اپریل (اے پی پی) پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا ہے کہ اختراع(انوویشن) پاکستانی اقتصادی ترقی کی بنیاد ہے، دونوں ملک پاکستان کی اقتصادی ترقی کے بنیادی مقصد کے حصول کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو یہاں دو روزہ ”لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمٹ“ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ بزنس سمٹ کا …

اسلام آباد ۔ 7 اپریل (اے پی پی) پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا ہے کہ اختراع(انوویشن) پاکستانی اقتصادی ترقی کی بنیاد ہے، دونوں ملک پاکستان کی اقتصادی ترقی کے بنیادی مقصد کے حصول کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو یہاں دو روزہ ”لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمٹ“ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ بزنس سمٹ کا اہتمام نٹ شیل فورم نے وزارت منصوبہ بندی و ترقی کے اشتراک سے کیا ہے۔ امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ مل کر اقتصادی ترقی کی رفتار تیز کرنے، دو طرفہ تجارت بڑھانے، سرمایہ کاری کیلئے ماحول کی بہتری، حقوق ملکیت دانش کے تحفظ اور انٹر پرینیور شپ کو فروغ دینے کیلئے کام کر رہے ہیں۔

Leave a Reply